568f7e6ab251c

بھارت شدیدزلزلےکےجھٹکےسےلرزاٹھا

ویب ڈیسک(نئی دہلی)بھارت میں 6.2 شدت کے زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئے۔

بھارتی زلزلہ پیمامرکزکےمطابق بھارتی ریاست آسام میں آنے والےزلزلےکی شدت انتہائی خطرناک تھی۔ بھارتی ریاست آسام میں زلزلےکامرکز تیز پورکامغربی علاقہ تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

زلزلےکےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورعوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سنوول کا کہنا ہے کہ ریاست میں بڑا زلزلہ آیا ہے، تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہوں اور تمام افراد سے اپیل ہے کہ الرٹ رہیں۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔