bhuna keema

مزیدار کڑاہی قیمہ بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک :رمضان کا موقع ہے اور ایسے موقع پر دعوتیں بھی عروج پر ہوتی ہیں، کیا آپ سوچ رہی ہیں کہ آج کیا بنائیں؟ تو ہم آپ کو اسی لیے کڑاہی قیمے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا

قیمہ: 1 پاؤ

ادرک: 1 کھانے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

پیاز باریک کٹی ہوئی: 2 عدد

ٹماٹر باریک کٹے ہوئے: 4 عدد

ہری مرچ: 4 سے 5 عدد

ہرا دھنیہ: تھوڑا سا

سرخ مرچ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

دھنیہ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

سفید زیرہ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

قصوری میتھی: 1 کھانے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

تیل: 1 کپ

ترکیب

سب سے پہلے تیل گرم کریں، تیل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔

اس کے بعد قیمہ، ادرک، لہسن اور نمک ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے قیمے کو بھون لیں۔

قیمہ بھون لیں تو ٹماٹر، لال مرچ، دھنیہ، سفید زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر ان سب کو بھون لیں۔

مصالحہ بھوننے کے بعد اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر قیمے کو گلنے کے لیے رکھ دیں۔

جب قیمہ گل جائے اور تھوڑا سا پانی رہ جائے تو اس میں قصوری میتھی ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔

ہرے دھنیے اور ہری مرچ سے گارنش کر یں اور پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔