1837 327 7645

مزیدار مٹکا بریانی بنانے کی آسان ترکیب

ویب ڈیسک :ہماری زندگی میں عام سے دن کھانے کا وقت ہو، یا کوئی بہت خاص دعوت، بریانی ہر موقع پر کھائی جاسکتی ہے۔ شاید ہی کوئی ہوگا جسے بریانی کھانا پسند نہ ہوگا۔افطاری کے موقع پر مٹکا بریانی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے بنانا بھی آسان ہے اور پروٹین سے بھی بھرپور غذا ہے۔ غذائیت سے بھرپور ہونے کے باعث کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتی ہے۔

اجزا
(1 )گوشت /چکن آدھا کلو
(2 )چاول دو پیالی
(3 ) نمک حسب ذائقہ
(4 ) ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
(5 )ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
(6 )پیاز تین عدد درمیانی
(7 )ٹماٹر تین عدد درمیانے
(8 )آلو تین عدد درمیانے
(9 )دہی ایک پیالی
(10) کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
(11) پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
(12) گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
(13) جائفل جوتری پساہوا آدھا چائے کا چمچ
(14)خشک آلو بخارے تین سے چار عدد
(15) چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
(16)ہرادھنیا آدھی گٹھی
(17) پودینہ آدھی گٹھی
(18)کڑی پتے چند پتے
(19) زردے کا رنگ ایک چٹکی
(20)کوکنگ آئل حسب ضرورت

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

تیار کرنے کی ترکیب
دو کھانے کے چمچ دہی میں زردے کا رنگ ملا کر پھینٹ لیں ۔باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں۔ایک پیالی پانی میں نمک ،ادرک لہسن ،گرم مصالحہ، جائفل جوتری ،دہی ،پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچ اور کوکنگ آئل ڈال کر پھینٹ لیں۔گوشت کو اس میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں ،پھر آنچ ہلکی کردیں(چکن کی صورت میں درمیانی آنچ پر پکائیں)گوشت کے ادھ گلا ہونے پر اس میں آلو کے ٹکڑے ڈال دیں اور ساتھ ہی زردے کا رنگ ملی ہوئی دہی شامل کردیں آلو گل جائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے(آدھی پیالی پانی میں بھگوئے ہوئے )ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔چاولوں کو دھوکر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں ،پھر نمک ملے پانی میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور کڑی پتے ڈال کر ابالیں اور اس میں چاولوں کو تین سے چار منٹ ابال کر چھان لیں۔پھیلے ہوئے مٹی کے مٹکے میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل لگائیں اور اسے گرم کرلیں پھر اس میں گوشت کے مکسچر کو ڈالیں اور اس پر باریک کٹا ہوا ہرادھنیا ،پودینہ، چاٹ مصالحہ اور چاول ڈال دیں اوپر سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اسے المونیم فوائل سے مکمل طور پر بند کردیں ہلکی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ دم پر رکھ دیں ۔چولہے سے اتار کر پندرہ سے بیس منٹ بند رہنے دیں۔مزے دار مٹکا بریانی تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن