vector coronavirus 2019 ncov virus background with disease cells covid 19 corona virus outbreaking pandemic medical health risk concept 139523 193

‏پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید دوافریقی وبرازیلی اقسام رپورٹ

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے افریقی، برازیلی ویریئنٹ کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے، وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں افریقی، برازیلی قسم کے کرونا وائرسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

ترجمان نے بتایا کہ ایک نمونے میں جنوبی افریقی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دوسرے نمونے میں برازیلی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کی مختلف اقسام کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور این سی او سی کی کوروناکی مختلف اقسام پر نظر ہے، کوروناایس او پیز پر عمل درآمد پہلی دفاعی لائن ہے، اس لیے شہری کوروناایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

ترجمان وزارت صحت نے تاکید کی کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلےکا خیال رکھیں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، جب کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔