251591 1083166 updates

بشریٰ انصاری کی بہن کو خون کے عطیے کی ضرورت

ویب ڈیسک (کراچی)مہلک وباکورونا کا شکارہونے والی بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ان کیلئے سوشل میڈیا پر خون کے عطیے کیلئے ایک پوسٹ زیر گردش ہے۔

پاکستانی ماڈل ونیزا احمد نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ سنبل شاہد کیلئے بلڈ گروپ بی پازیٹیو کی اشد ضرورت ہے۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ سنبل شاہد سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ہیں، ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ونیزا احمد نے لکھا کہ کورونا کا شکار سنبل آپا کے لیے B + خون عطیہ کریں کیونکہ اس وقت انہیں خون اور دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل