download 146

اداکارہ صبورعلی کی اداکار علی انصاری سے بات پکی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کی اداکار علی انصاری سے منگنی کرلی ہے۔

اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اور مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی۔


شوبز انڈسٹری سے وابستہ اس جوڑی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں سے شیئر کی۔

صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ’بات پکی‘۔صبور علی نے لکھا کہ ہماری فیملی کی نیک تمناو¿ں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں، الحمدللہ۔

اداکارعلی انصاری نے بھی انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’بات پکی‘ اس وقت میرے ملے جلے جذبات ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔علی انصاری نے صبور علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آ پ کو کوئی سفر تنہا نہیں کرنا پڑے گا۔شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے اپنی چھوٹی بہن صبور علی کے منگیتر علی انصاری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا ہے۔

سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔