Pak Iran Border

پاکستان کا ایران اورافغانستان کےساتھ باڈرزسیل کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)این سی او سی نے افغانستان اور ایران کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔این سی او سی نے اعلامیہ جاری کردیا۔

این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کر دیئے جائیں گے۔

وائرس کی نئی اقسام روکنے کے لیے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ جس کا مقصد زمینی راستے سے آمدورفت اور سرحد پر کورونا پروٹوکول کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

این سی او سی کے مطابق نظرثانی پالیسی 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب رات ایک بجے سے لاگو ہو گی جبکہ نظرثانی پالیسی 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی۔ نظرثانی پالیسی کا اطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر ہو گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

نظرثانی پالیسی کا اطلاق کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈز پر نہیں ہو گا اور بارڈر ٹرمینل ہفتے میں 7 روز کھلے رہیں گے۔ بارڈر ٹرمینل پر ہیلتھ کیئر ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔