بنوں :نامعلوم کارسواروں کی فائرنگ سےایس ایچ او زخمی

ویب ڈیسک(بنوں ):ایس ایچ او واپڈا بنوں ممتاز قریشی نامعلوم موٹر کار سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ، موٹرکارسوارطورکہ کےراستے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود واقع کچکوٹ اسد خان میں ایس ایچ او ممتاز قریشی ڈیوٹی سے فارغ وقت میں اپنے گاوں میں واقع دکان میں گپ شپ میں مصروف تھے کہ اس دوران موٹر کار میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سےوہ زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان طورکہ بازار کے راستے فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔