Untitled 1 440

اسلام آباد:فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 25 افراد منتخب

ویب ڈیسک (اسلام آباد ):فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 25 افراد منتخب، بین الاقومی اسلامی یونیورسٹی کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں اعتکاف کا اہتمام، تیسرے عشرے کے آغاز پر آج 25 افراد فیصل مسجد میں معتکف ہوں گے، اعتکاف کے لئے حکومت پاکستان کے وضع کردہ ایس او پیز کے اطلاق کو یقینی بنا یا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی

انچارج ڈاکٹر قاری ضیا الرحمن نے کہا کہ درخواستوں کی جانچ کرنے کے بعد فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 25 افراد کو چنا گیا، مسجد کے ہال میں 10 فٹ کے فاصلے کو یقینی بناتے ہوے معتکف ہوں گے، معتکفین کے لیے ایس او پیز کی روشنی میں فیصل مسجد میں سحر و افطار کا بندوبست، فیصل مسجد اسلامک سنٹر معتکفین کے لیے خصوصی لیکچرز اور تربیتی نشستوں کا انعقاد بھی کرے گا، معتکفین دعوہ اکیڈمی اور وزارت مذہبی امور کے اشتراک سے قیام اللیل ( محفل شبینہ) میں بھی شرکت کریں گے، محفل شبینہ کا آغاز 25 ویں شب کو ہوگا، قیام اللیل میں ملک بھر کے نامور قراء شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب