Untitled 1 443

آئی جی پی کی ضلع پشاور کے پولیس افسروں اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس

ویب ڈیسک (پشاور):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی ضلع پشاور کے پولیس افسروں اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس، آئی جی پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی ہمارا فرض ہے، تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو فوراً حل کریں، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا امین ہوں، Covid-19 سے بچاﺅ کی حکومتی SOPs پر من و عن عمل کرائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں، مال مقدمہ گاڑیوں، اسلحہ اور منشیات کی قانونی ڈسپوزل کو فی الفور یقینی بنا کر سی پی او رپورٹ بھیجیں، پولیس ملازمین کی پروفائلنگ کریں اور اچھی شہرت، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باکردار پولیس اہلکاروں کو تعینات کریں، جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کریں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ