Coronavirus deaths in Pakistan

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 31 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 31 افراد کا انتقال ہوا، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد3ہزار 423 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 526 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1لاکھ 20ہزار590 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 624مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا

خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1لاکھ 5ہزار527 ہے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 46 ہزار 192ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد12 ہے، پشاور میں کورونا سے 1718افراد کا انتقال ہوچکا ہے، خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 6ہزار 30 ٹیسٹ کئے گئے۔