بنوں:نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

ویب ڈیسک :بنوں ڈی آئی خان روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل ، ملزمان فرار ہوگئے،

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل مدثر بیلٹ نمبر 1675 ولد سبزرعلی خان سکنہ اسماعیل خانی بعمر 30 سال جو موٹر سائیکل بطرف بنوں پولیس لائن جا رہے تھے کہ بمقام نصیر آباد نزد بہادر اڈا بنوں ڈی آئی خان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جو موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے شہید ہوئے ، واضح رہے کہ مدثر بالا نے کئی ایک آپریشنز میں حصہ لیا تھا۔