imran khan 38

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ وفاقی کابینہ کا 8 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملکی کورونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو ویکیسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سونا پھر مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ

عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈے کی منظوری متوقع ہے۔

کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لیمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی اور ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔