Bill Melinda Gates

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے27 سال بعدعلیحدگی کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک :دنیا کی تیسری امیر ترین شخصیت اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس اور میلنڈا نے پیغام جاری کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک جوڑے کے طورپر مزید آگے نہیں چل سکتے، اس لیے ہم نے بہت سوچ سمجھ کر شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

ذرائع کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی پہلی ملاقات 1980 کی دہائی میں اس وقت ہوئی جب میلنڈا نے مائیکروسوفٹ فرم میں شمولیت اختیار کی۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

جوڑے نے اپنے پیغام میں میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ارب پتی جوڑے کے تین بچے بھی ہیں جب کہ بل گیٹس اور میلنڈا مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس نامی فاؤنڈیشن بھی چلا رہے ہیں