عیدالفطر کی تعطیلات 10 تا 15مئی، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات 10 مئی سے 15مئی تک ہوں گی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے 10 سے 15مئی تک عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری دی۔

بعدازاں وزارتِ داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی سفارش اور وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عید کے لیے کورونا ایس او پیز پہلے ہی جاری کیے چکے ہیں۔