corona 2

خیبرپختونخوا کی عوام کیلئےاچھی خبر،صوبےمیں کورونا سال کی کم ترین سطح پرآگیا

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا کی وبائی صورتحال سے متعلق خیبرپختونخوا کے عوام کےلئے اچھی خبر،محکمہ صحت خیبر پختونخوا (کے پی) کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونامثبت کیسز کی شرح یومیہ 10 سے 8.7 فیصد رہ گئی ہے، ایچ ڈی یو، آئی سی یو اور وینٹی لیٹر پر بھی مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد بھی گھٹنا شروع ہوگئی ہے،گزشتہ 7 روز کے دوران مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح بونیر میں 28فیصد جبکہ صوبائی دارالحکومت ،مردان اور ملاکنڈ سمیت 6اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 15 سے 17 فیصد تک رہی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

صوبے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدا د بھی 11ہزار640 ہوگئی۔

رہورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طورپر کوروناکے 1ہزار 198 مریض داخل ہیں جن میں 946 مریض ایچ ڈی یوز میں ،607مریض آئیسولیشن میں ہیں اور 77مریض وینٹی لیٹرز پرجبکہ168 آئی سی یوز میں زیرعلاج ہیں۔