52858b39ab329 800x320 1

پشاور: یوم علی کی مناسبت سےچھوٹےبڑےامام بارگاہوں میں مجالس اورجلوسوں کاسلسلہ جاری

ویب ڈیسک(پشاور) یوم علی کی مناسبت سےپشاور میں چھوٹے بڑے امامبارگاہوں میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کل رات امام بارگاہ عالم شاہ جعفری سے یوم علی کا جلوس برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ عالم شاہ پر اختتام پزیر ہوا ۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر

یوم علی کی مناسبت سے مرکزی جلوس آج امام بارگاہ اخوندآباد محلہ نوبجوڑی سے برآمد ہوگا ۔

جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہےحکومتی ایس او پیز کے تحت جلوس کی گزرگاہوں کومحدود رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ سے متعلق کیے گئے اقدامات پر میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

جلوس منتظمین کا کہنا ہے کہ حکومت کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔