542f7f33c36ed 800x320 1

کوروناکی شدید لہر:لنڈی کوتل میں عوام نےایس اوپیزکی دھجیاں اُڑادیں

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل)لنڈی کوتل بازار کورونا وائرس کی کھلےعام خلاف ورزی جاری ہے،ضلع انتظامیہ ایس اوپیزپر عملدرآمد کرانےمیں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔

شہریوں نے کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑادیں بینکوں کےسامنے شہریوں کی قطاریں لگیں ہوئیں ہیں نہ کسی کے پاس ماسک ہیں اور نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھتےہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

علاقہ مکین کا کہنا ہےکہ ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے کے باعث کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہےانتظامیہ کی جانب سے خلاف ورزی پر کسی قسم کاروائی نہیں کی جاتی۔انہوں نےکہا ہےکہ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

ضلعی انتظامیہ کےمطابق ایس او پیز عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےگا اورایس او پیز خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔