555555555555 372x218 1

کورونا تیسری لہر: پشاور کے ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کےلیے 485 بیڈزمختص ہیں۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ہسپتال میں 323 کورونا کےمریض زیرعلاج ہیں۔

ہسپتال میں 162بیڈزخالی ہیں جبکہ60 وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کے لیےمختص کئےگئے ہیں جن میں سے28 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور32وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔295 مریض ایچ ڈی یومیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں 204 بیڈز کورونا کے مریضوں کے لیےمختص کئےگئے ہیں جن میں سے147 کورونا کے مریض ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ57 بیڈزخالی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 38 وینٹی لیٹرز مختص ہیں،29 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں اور9 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 106 بیڈز مختص ہیں جن میں سے100 بیڈز پر کورونا کے مریض ہیں جبکہ 6 بیڈزخالی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہسپتال میں 35 وینٹی لیٹرزہیں 1مریض وینٹی لیٹرپرہےجبکہ 34 وینٹی لیٹرز خالی پڑے ہیں اور25 کورونا کےمریض ایچ ڈی یو پرہیں۔