خیبر:نجی سکول میں فائرنگ،1استادجاں بحق دوسرازخمی

ویب ڈیسک(خیبر)دورافتادہ علاقہ وادی تیراہ زخہ خیل کےایک نجی سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ دوسرا ذخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق پڑھائی جاری تھی فائرنگ سے سکول استاد زاہد گل جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوا ہے، زخمی شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پولیس جائے وقوعہ پرموجود ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہےملزم کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے واضح اعلان کے باوجود سکول کھولا تھا۔