.jpg

پشاور:بےرحم کورونا کےوارسے ایک اورمسیحا شہید

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں مسیحاوں پر کورونا کے وار جاری ، ایک اور ڈاکٹر شہیدہوگئے۔ شہدڈاکٹرز کی تعداد 65 ہو گئی ہے ۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن کے مطابق ڈاکٹر نور اسلام سابقہ سنیر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان کورونا میں مبتلا ہونے کےبعد آج شہید ہوگئے۔ڈاکٹر نور اسلام گزشتہ 18دنوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پشاور کے کرونا آئی سی یو میں داخل تھے. شہید کی نماز جنازہ آج رات 10.30 پر انکے آبائی گاوں پیرسدوتخت بھائی میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

ڈاکٹرنوراسلام ریٹائرڈ سینئرمیڈیکل آفیسرڈی ایچ کیو ہسپتال مردان اور میڈیکولیگل آفیسر بھی رہے ۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر

پراونشل ڈاکٹرزایسوسیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث شہید ہونےوالے ڈاکٹروں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔خیبر پختون خواہ میں شہدا ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین تاحال گزشتہ سال اپریل سے منظور شدہ شہدا پیکیج سے اب تک محروم ہیں۔