ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (ابیٹ آباد): ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 79 ہے، انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریض جن کو ICU میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 15 ہے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جہگوں پر جانے سے پرہیز کریں ماسک کا استعمال لازمی کرے۔