2

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کابینہ کو کورونا کیسز کی صورتحال ایس او پیز پر عمل درآمد اور علاج معالجہ پر بریفنگ، کابینہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں ممبر پروڈکشن کی تقرری کی منظوری دے دی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دیدی، ملکی اقتصادی صورتحال بارے قومی پالیسی واضع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل

کابینہ اجلاس میں عید الفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں خصوصی کمی کی منظوری دیدی گئی، کابینہ لاک ڈاون پر عملدرآمد کے سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ پاکستان ریلویز کے ساتھ پبلک پرائیویٹ اشتراک کی منظوری دے دی، کابینہ نے پاکستان ریلوے میں ریل کاپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنسٹرکشن کی تعیناتی کی منظوری دےدی، نیشنل بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو کی منظوری، سعودی پاکستان سپریم کونسل کی تشکیل کےلئے معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی گئی، ماحولیات کےشعبہ میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کےلئے ایم او یو کی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی