4

ورکنگ باؤنڈری جنگ بندی خلاف ورزیاں۔بھارتی ناظم الامور طلب

ویب ڈیسک : ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، پاکستان نے بھارتی ناظم الالمور کو دفتر خارجہ طلب کیا، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو گذشتہ روز دفتر خارجہ طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارت نے ورکنگ باؤنڈری کے چاڑوا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی، بھارت کو اس کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرنے کی ذمہ داری یاد کرائی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے

بھارت کی جانب سے 3 مئی کو ورکنگ باؤنڈری کی شدید خلاف ورزی کی گئی تھی، چاروا سیکٹر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹرز سے بلا اشتعال فائرنگ کی،دو فروری کے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت، 130 فلسطینی شہداء کی لاشیں برآمد