5

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم، فیصل کریم کنڈی کے مطابق امید ہے کہ دوبارہ گنتی میں تیر کی جیت کی صورت میں دل بڑا کرکے پی پی پی لیڈرشپ کو مبارک باد دی جائیگی، کراچی کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا مطالبہ افسوس ناک تھا۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ اگر این اے 249 میں دھاندلی ہوئی ہے تو پولنگ کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کو شکایت کیوں نہیں کی گئی؟ یہ کیسی دھاندلی ہے جو اس وقت سامنے آئی جب این اے 249 میں ایک دوسری جماعت کی شکست واضح ہونے لگی، این اے 249 میں دھاندلی کے کسی ثبوت کے بغیر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ حیران کن ہے، دھاندلی کے ثبوتوں کے بغیر این اے 249 میں اگر دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے تو پھر ہر انتخاب میں اس مثال کو بنیاد بنایا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ڈھائی سال سے دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں زیرالتوا ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن ان پر بھی غور کرے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع