6

چترال:تریچمیر کی دامن میں واقع گاؤں لونگول میں دو سہلیوں کی مبینہ خودکشی

ویب ڈیسک (چترال): اپر چترال کے علاقہ تریچ میں دوسہلیاں مبینہ طور پر دریا چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، خودکشی کی وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی، مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے، پولیس کے مطابق مسماۃ رخسانہ دخترغفار کی عمر تقریبا انیس جبکہ گلفام بی بی دخترسید احمد کی عمر تقریبا بیس سال تھی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

مسماۃ گلفام کی لاش دریا سے نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے، اپر چترال میں تین دن کے اندر یہ خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے، دو دن پہلے سنوغرمیں ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے چاقو سے خود پر وار کرکے خودکشی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے پر پولیس کے خلاف ایف آئِی آر درج