Torkham2

کورونا کے باعث پاک افغان طورخم سرحد پر آمدورفت آج سے بند

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل)کوروناروک تھام کےلئےطورخم سرحدی گزرگاہ پرآج سے پیدل آمدورفت معطل کر دی گئی۔ افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر آج سے 20 مئی تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

طورخم بارڈر پر صرف پاکستانی شہری ملک میں داخل ہوسکیں گے۔ سرحدی گزرگاہ پر محکمہ صحت کا عملہ اور ایف سی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا ہے کہ افغانستان سے داخلے کے وقت کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کے حامل مسافر کو 14 دن کے لئے آئیسولیٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری

انہوں نے کہا کہ این سی او سی فیصلے کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ کے لئے نئی ایس او پی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت 5 مئی سے 20 مئی تک افغان شہریوں کے پاکستان داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ارشد منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت ہوگی جبکہ ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق ہوگی۔بارڈر پر ڈرائیوروں کی بھی ٹیسٹ کئے جائینگے، مثبت آنے پر قرنطینہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

ڈی سی کا کہنا ہے کہ بارڈر پر کورونا ایس او پیز کی سخت نگرانی کی جائے گی یہ اقدامات پر دونوں ممالک کے شہریوں کی صحت کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئےہیں۔