636927512170543031 Untitled 1

ہری پور:مہنگائی کاجن بےقابو،اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگیں

ویب ڈیسک(ہری پور)رمضان المبارک میں ہری پور کے بازاروں اور سبزی منڈی میں خودساختہ مہنگائی عروج پر انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی کے باعث عوام سراپا احتجاج۔

مہنگائی نےعوام کی چیخیں نکال دیں، رمضان میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں ہیں۔

ہری پور میں سبزیوں کے ساتھ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عوام تو صرف قیمت معلوم کرکے خالی ہاتھوں گھر جانے پر مجبور ہوچکے ہیں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی اس لیے منافع خور اپنی من مانی کے نرخ وصول کررہے ہیں، شہرمیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھل فروشوں کے لیے جاری کردہ ریٹ لسٹ بھی کام نہیں آرہی دوکاندار اپنی مرضی سے اپنے ریٹ لگائے بیٹھے ہیں، مارکیٹ میں آنے والا آم تو عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم
مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ افسران دفتروں میں بیٹھ گئےانتظامیہ فوٹو سیشن کے مزے لینےلگی لوگوں کا یہی مطالبہ ہے کہ ہری پور میں مقررکردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خردونوش فروخت کی جائیں اور گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ عملی ایکشن لےاور عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلائی جائے۔