Rescue 1122 Corona

ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مزید3 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ولی خان ساکنہ کوہستان محمد داؤد ساکنہ ایبٹ آباد میوا جان ساکنہ مانسہرہ شامل ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 83 ہےجن میں سے16مریض آئی سی یومیں ہیں، آئی سی یو میں 16 میں سے 11 انتہائی تشویشناک حالت میں مریضوں کو CPAP مشین پر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم
مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں،عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جگوں پر جانے سے پرہیز کریں ماسک استعمال لازمی کرے۔