ہری پور:نامعلوم نوجوان کی سرکٹی نعش برآمد

ویب ڈیسک(ہری پور)تھانہ صدرکی حدود بجیدہ سوکا سے سرکٹی نامعلوم نعش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نےنعش کو ٹرامہ سنٹر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود بجیدہ سوکا سے ایک شخص کی سر کٹی نعش ملی ہے۔ جس نے بھورے رنگ کے کپڑے اور شلوار کے نیچےکالے رنگ کا پاجامہ پہنا ہوا ہے۔ بعمری تقریباً 40/35 سال اور مضبوط بدن ہے۔ مقتول کے پاس گلے میں پلاسٹک کا لاکٹ ملا ہےایک لاکٹ ملا جس پر بیسٹ پرفارمنس تحریرہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مقتول کے ورثاء کی تلاش جاری پولیس نے دریافت شروع کردی ہے۔