Screen Shot 2021 05 05 at 11.45.42 AM

مہمند:قومی مشران کی سپیشل خاصدارکی تنخواہوں کےعدم ادائیگی کیخلاف پریس کانفرنس

ویب ڈیسک(مہمند) مہمند قومی مشران نےسپیشل خاصدار تنخواہوں کے عدم ادائیگی کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے۔

مشران کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وعدے کی مطابق سپیشل خاصہ داروں کی ایک سال کی تنخواہیں فوری ریلیزکی جائےاور صوبے سربراہ کی کئے ہوئے وعدے کی ساکھ کا پورا خیال رکھاجائے۔ عید تک تنخواہیں ادا کی جائےبصورت دیگر بڑے قومی جرگہ میں سخت فیصلوں پر مجبور ہوجائینگے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

مہمند تمام اقوام کی سرکردہ مشران نےدپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی مشران نے ہر مشکل وقت میں ملک وقوم کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن میں بیشتر مشران شہیدہوچکے ہیں ۔مہمند کے مشران و خاصداروں کی قربانی کسی سے پوشیدہ نہیں جن کے حکومت کے اعلیٰ حکام بھی قائل ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق