چاکلیٹ آئس کریم سینڈوچ بنانےکی ترکیب

ویب ڈیسک :چاکلیٹ سب ہی خوب شوق سے کھاتے ہیں۔ میٹھی چیزوں میں سب سے زیاد ہ مقبول چاکلیٹ ہوتی ہے۔ یہ ایک لذیذ اور آسان غذا کے طور پر جانی جاتی ہے۔ چاکلیٹ ذہنی دباؤ سے نجات دلاتی ہے اور انسانی موڈ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ سائنسی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ طبی حوالوں سے بھی انتہائی مفید ہے بالخصوص ناشتے میں چاکلیٹ کھانے والے افراد دن بھر چاک و چوبند رہتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول میں کمی کر کے مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہےاور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں بھی مددگار ہے۔ چاکلیٹ ہمارے جسم کی بے چینی اور ذہنی تناؤ میں بھی70فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔یہ جسم میں موجود پولی فینول کو بھی بڑھاتی ہے جس سے خون میں آکسیجن کی روانی بہتر ہوتی ہے۔

درکار اجزاء:
آٹا۔ دو کپ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
کوکو پاؤڈر۔1 کپ
چینی۔ ایک کپ
ویجی ٹیبل آئل۔ 1/3کپ
انڈہ۔ ایک عدد
دودھ۔ 3/4کپ
بیکنگ سوڈا۔ ایک چائے کا چمچ
ونیلا آئس کریم یا چاکلیٹ آئس کریم۔1 لیٹر
ونیلا ایسنس۔ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:

کھڑے کناروں کی15چکنی بیکنگ شیٹس پر مومی کاغذ کی لائن لگا ئیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اب 200ڈگری پر اوون گرم کر یں۔ پھر ایک بڑے پیالے میں آٹا، بیکنگ سوڈا، نمک ، کوکو پاؤڈر اور چینی ملائیں۔ درمیان میں ایک سوراخ سا بنائیں۔ انڈہ، تیل، ونیلا ایسنس اور دودھ شامل کر دیں۔ اب اتنا پھینٹیں کہ وہ نرم ہو جائے۔ اب پہلے سے تیار شدہ پین میں پھیلا دیں اور اوون میں 12منٹ پکائیں۔ پھر ٹھنڈا کر یں اور ایک ہموار سطح پر پین سے نکال کر لگا دیں۔ مومی کاغذ بھی نکال دیں۔

لمبائی میں تین برابر کے سلائس کاٹیں اور پھر کر اس کی شکل میں برابر کی پانچ قطاروں میں کاٹیں۔ اس طرح انفرادی طور پر پندرہ کیک بن جائیں گے۔ ہر انفرادی کیک کو آدھی عمودی شکل میں کاٹیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ کٹنگ بورڈپر آئس کریم کی چوڑی سمت نیچے کی طرف رکھیں کراس کی شکل میں تین ٹکڑوں میں کاٹیں۔ ہر آئس کریم سلائس آدھے عمودی کٹے ہرانفرادی کیک میں لگا دیں۔ ہرسینڈوچ چھوٹے پلاسٹک بیگ میں رکھ دیں یا کپڑے میں لپیٹیں اور فریزر میں رکھ دیں اور پھراتنا فریز کر یں کہ وہ پختہ ہوجائے۔

مزیدارچاکلیٹ آئس کریم سینڈوچ تیار