کابلی پلاؤ

مزیدار کابلی پلاؤ

ویب ڈیسک :کابلی پلاؤ افغانی پکوان ہے جو ابلے ہوئے چاولوں میں دال مسور، کشمش، گاجریں اور بھیڑ کا گوشت ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ افغانستان کا یہ پکوان دنیا بھر میں مقبول ہے اور اسے افغانستان کا قومی پکوان تصور کیا جاتا ہے۔

درکار اجزاء:
چاول۔ ایک کلو
بکرے کی چانپ۔1½ کلو
تیل۔750گرام
دہی۔ ½ کپ
نمک۔ حسبِ ذائقہ
پیاز (تل کر سنہری کرلیں)۔1عدد
کشمش (تلی ہوئی)۔ ایک چوتھائی کپ
لہسن کے جوے (چوپ کرلیں)۔ 10عدد
پیاز (کٹی ہوئی)۔2عدد
بادام (کٹے اور تلے ہوئے)۔ ½ کپ
ادرک (چوپ کرلیں)۔2انچ کا ٹکڑا
لیموں کا رس۔2کھانے کے چمچ
ثابت دھنیا۔ 2چائے کے چمچ
زعفران، کیوڑا۔ تھوڑا سا
سونف۔ 2چائے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔ 1چائے کا چمچ
ثابت گرم مسالہ۔ تھوڑا سا
پانی۔ 8کپ

ترکیب:
سب سے پہلے چانپوں کو دھو کر اس میں پانی، نمک، ادرک، لہسن پیسٹ، کٹی ہوئی پیاز، دھنیا اور سونف ڈال کر تقریباً ایک گھنٹے تک پکائیں۔ جب چانپیں گَل جائیں تو انہیں نکال کر گرم تیل میں فرائی کر کے ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ چانپوں کی یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھیں۔ زعفران اور کیوڑے کو مکس کرلیں۔ ایک پتیلی میں تیل گرم کریں۔
ثابت گرم مسالہ، چوپ کیا ہوا ادرک لہسن اور دہی ڈال کر بھون لیں اور اس میں یخنی ڈال کر پکائیں۔ جب اُبال آنے لگے تو بھگوئے ہوئے چاول ڈالیں۔ 5منٹ تیز آنچ پر پکائیں پھر نمک ڈال کر آنچ کم کردیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو چانپ ڈال کر دَم پر رکھیں۔ ڈش میں پہلے چاول، پھر اوپر چانپیں، پھر تلی ہوئی پیاز، تلی ہوئی کشمش، بادام، زعفران ملا کیوڑا اور لیموں کا رس ڈال کر سرونگ ڈش میں نکالیں۔ لیجیے مزیدار کابلی پلاؤ تیار ہے۔