99999 3

کوروناوائرس کی تیسری لہرکےباعث عیدکےدنوں کےلئےمحکمہ داخلہ کانیاحکمنامہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث عید کے دنوں کے لئے محکمہ داخلہ نےنیا حکم نامہ جاری کر دیاہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کا اطلاق محدود اشیاء خوردنوش پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی،علیمہ خان

صوبائی محکمہ داخلہ کا جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق میڈیکل سٹورز،تندور،دودھ دہی,گوشت،چکن شاپس،ٹائر پنکچر،سبزی فروٹ پٹرول پمپس،یوٹیلٹی سروسز(بجلی،گیس،انٹرنیٹ، نیٹ ورک کال سنٹر وغیرہ اور خوراک کی ٹیک اووے(Take Away) پر نہیں ہوگا جو کہ 24 گھنٹے جاری رہے گی۔08 مئی سے 16 مئی تک کے لاک ڈاون میں کریانہ سٹور،بیکریاں اور سویٹس کی دوکانیں شام 06:00 بجے تک کھلی رہے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید