kashif mirza

سیکنڈری اور کیمبرج امتحانات کی تاریخ اورفوری انعقاد کا اعلان کیا جائے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا کہ سیکنڈری اور کیمبرج امتحانات کی تاریخ اورفوری انعقاد کا اعلان کیا جائے، ملک بھر میں امتحانات کے بہترانعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولز بطور امتحانی سینٹرز بنانے کی پیشکش، امتحانات کینسل وملتوی کے فیصلے حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے، وزرا تعلیم کا اعتراف امتحانات SOPsکے مطابق ہورہے تھے، امتحانات ملتوی کرنا 50 لاکھ طلبا کی حق تلفی ہے، طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے، مدارس کے 4لاکھ طلبا کا SOPs کے تحت امتحانات کا انعقاد کامیابی کاواضح ثبوت ہے، امتحانات ملتوی کے فیصلے سے کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے متاثرہونگے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت، پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب

ملک بھر کے 7.5کروڑ بچوں کو انکا آئینی تعلیمی حق دیا جائے، ڈبل شفٹ 50%حاضری کے ساتھ کلاسز میں تدریس جاری رکھی جائیں، طلبا،اساتذہ واسٹاف کو ویکسین ترجیحی بنیادوں پرکی جائے، ملک بھر میں طلبا کو بلا امتیاز مفت لیپ ٹاپ، Devices اور مفت نیٹ سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں، حکومت تعلیمی بندش جیسے غیرآئینی اقدامات بند کرے، جوآئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)، 25(A) 37 اور38 سےمتصادم وامتیازی ہے، وزیراعظم اور NCOC الیکشن اورغیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور، صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب، وزیر خرانہ بجٹ پیش کریں گے