Coronavirus screening Pakistan

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1030 افراد کورونا سے صحت یاب

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1030 افراد کورونا سے صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 370 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 629 افراد متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 728 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3497 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 861 ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:تھانہ انقلاب کی حدود میں فریقین کے درمیان فائرنگ،2افراد جاں بحق

صوبے میں ایک دن میں 7 ہزار 304 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 16 لاکھ 29 ہزار 569 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں 192، مردان میں 80، مانسہرہ میں 36، نوشہرہ اور بونیر میں 32، 32 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی ضمانت میں توسیع