پشاور:مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا پر درازندہ قرنطینہ سے متعلق چلنے والی ویڈیو اور خبریں غلط ہیں، کورونا کے تمام مریض ایران کے علاقے تفتان سے آنے والے زائرین ہیں، صوبے کے عوام پر حکومت کے تمام وسائل قربان ہے، کل حیاب آباد میڈیکل کمپلیکس میں جان بحق ہونے والا فرد کورونا کا مریض نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں آج ایران سے دو سو مزید زائرین آئینگے ،جنہیں قرنطینہ میں رکھا جایے گا،پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کورنا وائرس خدشہ کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔وزیر اعلی نے صوبہ بھر کے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔کورونا وبا کی شکل اختیار کرگیا، عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلف دینگے،انہوں نے مزید کہا کہ سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی، فیصلہ کا اطلاق دہشتگردی واقعات میں سزایافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا،خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس خدشہ کے پیش نظر سرکاری دفاتر بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردی ، ڈائریکٹریٹ اور غیرضروری عملہ کی فہرستیں طلب کرنے کے بعد چھٹیوں کافیصلہ کیا جائے گا، اجمل وزیر نے بتایا کہ چیف سیکریٹری ڈائریکٹریٹ اور دیگر غیر ضروری عملہ کی فہرستیں تیارکرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ،جن ملازمین کی عمر پچاس سال سے زائد ہے انکو پندرہ دن کی چھٹی دے دی گئی ،پچاس سال سے زائد سرکاری ملازمین نجی تقریب میں بھیٹنے سے گریز کریں،سرکاری محکموں میں حاملہ خواتین اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ملازمین کو بھی پندرہ دن چھٹیاں دیدی، محکمہ اوقاف نے بھی علما کرام اور خطیب کو احکامات جاری کیے ہیں،نماز جمہ دو شفٹوں میں ادا کردی جائے تاکہ رش سے بچا جاسکے ،انہوں نے بتایا کہ نماز کے دوران صفوں میں اضافہ جگہ قائم کی جائے ائما کرام جمعہ کے خطبات میں صفائی ستھرائی کے اہمیت پر روشنی ڈالے۔ڈی آئی خان میں قرنطین میں تمام انتظامات مکمل کردیے ہیںقرنطین میں داخل تمام انیس افراد کی صحت بہتری کی طرف جاری رہے ،گومل کالج ، مفتی محمود ہاسپٹل میں دو سو بیڈز پر مشتمل وارڈ قائم ہیں۔لیویز سنٹر شاہ کس میں مریضوں کے لیے ایک سو پچاس بیڈز پر مشتمل قرنطین قائم کیاہے ،مشیر اطلاعات نے بتایا کہ سنٹر میں طورخم بارڈر سے واپس آنے والے مشتبہ افراد کو منتقل کیا جارہا ہے ،محکمہ پولیس میں اہم اور ضروری بھرتیوں کے علاوہ تمام بھرتیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے ،اب تک پینسٹھ کیسز کا ٹیسٹ کرلیاگیا ہے، ان میں سے پندرہ پازیٹیو اور تینتیس کلئیر اور سترہ کا ابھی رزلٹ آنا ہے۔کرونا کے جتنے کیسز پازیٹیو آئے ہیں یہ تمام افراد طفتان سے آنے والے زائرین ہیں۔ان سب کو ڈیرہ اسماعیل خان کیقرنطین میں داخل کیا ہے۔آج ڈی آئی خان میں دو سو پچیس زائرین مزید آئینگے جنہیں گومل یونیورسٹی قرنطین میں رکھا جائے گا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments