DoBiXBxXUAAYsmh

موجودہ حکومت کو غریبوں کا احساس ہے، صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے مردان پناہ گاہ کا دورہ کیا ۔چئیر پرسن پناہ گاہ پروگرام خیبر پختونخوا نیلم طورو بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھی۔ صوبائی وزیر نے مردان پناہ گاہ میں سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا کے 8 لاکھ سے زائد خاندان تاحال رمضان پیکج سے محروم

تفصیلات کے مطابق پناہ گاہ میں مقیم افراد میں عید کے لئے نئے کپڑے اور عیدی تقسیم کی۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو غریبوں کا احساس ہے اور انکی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پناگاہ میں مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر پورے صوبے میں پناگاہیں قائم کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینیٹ انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری