946e89ca3350026ef9fc849da647007d M

پشاور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کی کارروائیاں

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ ، پاک آرمی اور پولیس افسران نے پشاور بھر میں بازاروں کا معائنہ کیا۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے اور سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر 76 افراد کوگرفتارکر لیا گیا۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے اور سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر 35 دکانیں سیلکی گئیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

ڈپٹی کمشنر پشاورکے مطابق چمکنی کے علاقے میں فارابی سکول سیل کر دیا گیا ہے ۔پابندی کے باوجود طلبا کو روزانہ بلایا جا رہا تھا،سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،پشاور میں سکول انتظامیہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ