fbr

عوامی شکایات اور مبینہ بدعنوانیوں پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی کی اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں

ویب ڈیسک (پشاور)عوامی شکایات اور مبینہ بدعنوانیوں پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی کی اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں ۔سید ظفر علی شاہ کے مطابق عوامی شکایات اور بدعنوانی پر 110 اہلکاروں کے خلاف امسال محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ پچھلے چند ماہ کے دوران 12 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا، 12 کو معطل کیا گیا ۔ جبکہ 11 اہلکاروں کے محکمانہ سزا کے طور پر اینکریمنٹس کو روکھا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ 65 انکوائریاں اب بھی چل رہی ہیں، جنہیں اگلے دو سے تین مہینوں میں نمٹا دیا جائے گاپٹواری کا نام سنتے ہی عوام کے ذہن میں رشوت ستانی اور ہیرا پیری کی جو تصویر ابھرتی ہے، اس سوچ کو بدلنا ہے ۔ پٹیچر پٹوار کلچر کی ازسر نو تعمیر اور ری برانڈنگ کررہے ہیں ۔ وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں ایک عہدے پر دو سال گزارنے والوں کیخلاف تبادلوں اور تقرریوں پر عمل کیا گیا ۔ دو سالہ ٹینور کی مد میں 553 لوگوں کے تبادلے کئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملہ غائب،انکوائری شروع

سید ظفر علی شاہ پشاور کا کہنا تھا کہ ان میں 350 پٹواریوں کے علاوہ، گرداور، قانون گو و دیگر عملہ شامل ہے۔کنفلیکٹ آف انٹرسٹ کے تحت یقینی بنایا گیا کہ کسی کی تقرری اپنے علاقے میں نہ ہو۔ سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کے بعد بورڈ آف ریوینیو سے متعلق صارفین کا اطمینان پچاس فیصد ہے۔ ایسی سخت کاروائیوں اور سزاوں کے بعد امید ہے اطمینان کا لیول مزید بہتر ہوگا۔ رجسٹری اور انتقالات کرنے والے افراد کے نمبرات پر ڈپٹی کمشنر اور سینئیر ریوینیو اہلکار فون کرکے سٹیزن فیڈ بیک لیتے ہیں ۔اس فیڈ بیک میں ان سے پوچھا جاتا ہے کہ اس پورے عمل کے دوران ان سے کسی نے رشوت کا تقاضا تو نہیں کیا ۔ ریوینیو میں سزا اور جزا کا عمل جاری ہے، جو اچھا کام کررہے ہیں ان کیلئے انسنٹیوز بھی زیر غور ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم