2167140 imrankhan 1618471040 833 640x480 1

وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاسنگ اسکیم کاآغازکریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاسنگ اسکیم کے منصوبیکا آغازکریں گے۔ 10 سے زیادہ سائٹس کا منصوبے کے آغاز کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منصوبے کے آغاز کی بڑی تقریب آج رائیونڈمیں ہو گی جس میں وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ اسکیم پنجاب کے چھوٹے شہروں اورقصبوں میں رہنے والے کم آمدنی والے افراد کے لئے بنائی گئی ہے۔

اس منصوبے کو حکومت پنجاب اور نیا پاکستان ہاسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک کے ساتھ عملی شکل دی جارہی ہے۔چھوٹی رہائشی کالونیاں ، جن میں زیادہ تر 100 سے 500 ہاسنگ یونٹ شامل ہیں ، پنجاب کے نواحی شہروں اور قصبوں کے مضافاتی علاقوں میں تعمیر کی جائیں گی۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ذریعہ زمین انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو پنجاب نے پنجاب کے 35 اضلاع میں 133 سائٹس کی پیش کش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب، وزیر خرانہ بجٹ پیش کریں گے

حکومت پنجاب پہلے مرحلے کی سائٹس کے لئی مقامات پر لینڈاور انفراسٹرکچر ڈویلپمینٹ کے کاموں کے لئے فنڈز مہیا کررہی ہے۔وفاقی حکومت ہر ہاسنگ یونٹ کے لئے سبسڈی فراہم کررہی ہے اور وزیر اعظم کی مارک اپ سبسڈی اسکیم کے مطابق مارٹگیج کا انتظام بھی کررہی ہے۔ایف ڈبلیو او اور این ایل سی ان سائٹس کو تیار کریں گے اور چھوٹے ہاسنگ یونٹ (3.5 مرلہ) تعمیر کریں گے۔ ان سائٹوں میں توسیع کی گنجائش ہے جس کی بدولت بعد میں ان مقامات پر مزید 4000 مکانات شامل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، یونائیٹڈ اور سلطانز مدمقابل

توسیع پذیر منصوبہ ہونے کی وجہ سے ، اس منصوبہ کوبعد میں پنجاب کی تمام 143 تحصیلوں تک مرحلہ واربڑھایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان چنیوٹ ، ڈی جی خان ، چونیاں ، خانیوال ، خوشاب ، منڈی بہاالدین ، میانوالی ، جلال پور پیر والا اور سرگودھا میں سائٹس پر ورچوول طور پر کام کا آغاز کریں گے۔