5 389

کمرشل بلڈنگزکی تعمیر سے عوام کو روزگار فراہم ہونگے ،صوبائی وزیر بلدیات و قانون

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر بلدیات و قانون اکبر ایوب خان نے حیات آباد پشاور کا دورہ کیا۔وزیر بلدیات نیحیات آباد میں مختلف جگہوں پر پی ڈی اے کی اراضی/پلاٹس کا جائزہ لیا۔پی ڈی اے کے اراضی پر کمرشل بلڈنگزکی تعمیر کی جائے، وزیر بلدیات نیمتعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔

اس حوالے سے اکبرایوب خان کا کہنا تھا کہ کمرشل بلڈنگزکی تعمیر سے نہ صرف عوام کو سہولیات میسر ہوگی ۔بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے۔حیات آباد میں تفریحی پارکس کو جدید طرز پر استوار کیا جائے، جسمیں تمام سہولیات میسر ہو، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سامنے پی ڈی اے کی اراضی پر ڈاکٹرز کلینکس اور رہائشی پلازہ بھی تعمیر کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، سیاسی جماعتوں میں رابطے، کانٹے دار مقابلہ متوقع

انہوں نے کہا کہ دورے کے موقع پر وزیر بلدیات نے اتوار بازار کو بھی فیز-2 سے منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ۔تمام تر سہولیات سیلیس ماڈل اتوار بازار قائم کی جائے۔ حیات آباد میں نکاسی آب اور صفائی کے حوالے مسائل بھی فوری طور پر حل کئے جائیں، متعلقہ حکام حیات آباد میں مذید شجر کاری کریں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض