noshehra

نوشہرہ پولیس کی بڑی کاروائی نیجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی , کاروائی میں ایک پولیس اہلکار زخمی ایک ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (نوشہرہ) : نوشہرہ پولیس نے بینک الحبیب میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ، پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادل بھی ہوا ایک پولیس اہلکار زخم جبکہ ملزمان سے ایک گرفتار بھی ہوا، تھانہ پبی پولیس کو اطلاع ملی کہ بینک الحبیب کیساتھ چند بامسلح افراد موجود ہیں ، فوری طور پر پولیس موبائیل موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کو دیکھتے ہی بامسلح افراد نے فائرنگ شروع کی دی ، فائرنگ سے پولیس اہلکار شکیل زخمی ہوا ، جوابی فائرنگ میں ملزمان سے ایک لگ کر زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، سوزوکی کھائی میں جا گری، دو افراد جاں بحق، 10 زخمی

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا جائے وقوعہ کا دورہ ، اس موقعہ پر انکا کہنا تھا کہ پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہے، پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینک لوٹنےکی کوشش ناکام بنادی ہے۔واردات ناکام بنانے میں ہمارا ایک کانسٹیبل زخمی ہو چکا ہے جس کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ملزمان کا ایک ساتھی گرفتار جبکہ ایک زخمی ہو چکا ہے انشاء اللہ جلد ملزمان پولیس کی حراست میں ہونگے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ختم بخاری شریف کی علمی و روحانی محفل کا انعقاد