800px COLOURBOX8099721

پشاور میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگی

ویب ڈیسک(پشاور)اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،سبزی منڈی اور مارکیٹس میں فی کلو سفید الو40 روپے، سرخ الو 50، ٹماٹر30 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔سبز مرچ 50، شملہ مرچ 25 ، بینگن 50، کھیرا 20، کدو 40 روپے فی کلو کے حساب سے بک رہے ہیں ۔

پھول گوبھی 45 ، بند گوبھی 30، مٹر 100، بنڈی 100، توری 40، ٹینڈا 30 اور شلجم 40 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔کریلہ 40، فراشبین 70، لیموں 280، لہسن 100 سے 170 جبکہ ادرک 300 روپے فی کلو بک رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

پھلوں کی قیمتیں پشاور:فی کلو خرمانی کی قیمت 160 روپے مقرر، آڑو 200 روپے فی کلو بک رہے ہیں ۔خربوزہ فی کلو 60 ، لوکاٹ 140، تربوزہ 40، سیب 130 سے 210 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں ۔کندھاری انار 220 روپے فی کلو، سٹرابری 170 ، امرود 190 روپے فی کلو بک رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

شہر میں پھل فروشوں نے سرکاری نرخنامے کو بھی ہوا میں اڑا دیا ، مہنگے داموں پھل بیچنے لگے ۔فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 276 روپے برقرارہے ۔