mahmood khan 3

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا اجلاس، 8 مئی تا 16 مئی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کا فیصلہ، این سی او سی کی طرف سے دی گئی چند مخصوص استثناء کے علاوہ تمام کاروبار اور سرگرمیاں بند رہیں گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

وزیر اعلی محمود خان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کورونا وباء کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا خدشہ ہے، عید پر ہماری معمولی سی غفلت اور کوتاہی ہمیں کسی بڑے مسئلے سے دوچار کر سکتی ہے، عید کے دوران احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی سخت ضرورت ہے، عوام عید سادگی سے منائیں اور عید کی چھٹیاں اپنے گھروں پر منائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم