aimal 2

ایمل ولی خان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

ویب ڈیسک (پشاور):عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور وہ صحتیاب ہوچکے ہیں، اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کے مطابق 18اپریل کو اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر ولی باغ میں قرنطین کرلیا تھا، گذشتہ روز ان کا ٹیسٹ منفی آیا، ایمل ولی خان میں کورونا کے علامات نہیں تھے لیکن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطین میں چلے گئے تھے اور اب مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا ،57ارب روپے کا دعویٰ