mahmood khan 4

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے موبائل کورونا ویکسینیشن سروس کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے موبائل کورونا ویکسینیشن سروس کا افتتاح کردیا، محمود خان کے مطابق موبائل ویکسینیشن کے ذریعے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی جائے گی، ابتدائی مرحلے میں تین گاڑیاں پشاور کے مضافاتی علاقوں میں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، موبائل ویکسینیشن منصوبے کو جلد دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی، بزرگ شہری جو کہ ہسپتالوں تک نہیں جاسکتے یا کورونا وباء کے باعث ہسپتال نہیں جانا چاہتے ان کی اپنے علاقے میں ویکسینیشن کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار افراد کی کورونا سے بچاؤ ویکسینیشن کی جا رہی ہے، آئندہ ماہ کے لیے روازنہ 60 ہزار افراد کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر ہے جسے مستقبل میں قریب 1 لاکھ تک بڑھایا جائے گا، اب تک صوبہ بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف