aimal wali khan

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

ویب ڈیسک (پشاور):عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور وہ صحتیاب ہوچکے ہیں، اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کے مطابق 18اپریل کو اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر ولی باغ میں قرنطین کرلیا تھا۔ گذشتہ روز ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ایمل ولی خان میں کورونا کے علامات نہیں تھے لیکن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطین میں چلے گئے تھے اور اب مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف