Untitled 1 453

شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال مانیٹر کرنے کے لئے کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): کرونا وائرس کا پھیلاؤ ، پشاور پولیس کا بڑا اقدام، شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال مانیٹر کرنے کے لئے کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ،سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے بازاروں ،گلیوں ، شاہراہوں کی مانیٹرنگ ہوگی، کنٹرول روم میں کوڈ لائزان آفیسر بھی تعینات ہوگا، کسی بھی جگہ خلاف ورزی پر لائزان آفیسر متعلقہ تھانے کے زمہ دار ، اور پیٹرولنگ ٹیموں کو آگاہ کرے گا، لائزان آفیسر لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ کی رپورٹ تیار کرے گا، کسی بھی جگہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی،کوڈ ریسپانس فورس کے جوان شہر کے مختلف پوائنٹس پر تعینات ہو نگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:تھانہ انقلاب کی حدود میں فریقین کے درمیان فائرنگ،2افراد جاں بحق