وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت نادرا امور کے حوالے سے اہم اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت نادرا امور کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چئیرمین نادرا کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفننگ دی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد رجسٹر کیا جائے، شیخ رشید احمد کی قائمقام چیئرمین کو ہدایت، سروسز کی فراہمی میں کوئی غفلت یا کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ عملے کو سہولیات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات جاری، ای ویزہ Evisa کی طرز پر آن لائن سہولیات کو مزید فروغ دیا جائے، بیرون ملک سفارت خانوں میں عملے سروسز سے متعلق تربیت دی جائے، نادرا کی طرف سے وراثت نامے کی دستاویز جاری کرنے کی سہولت کو مزید وسعت دی جائے گی، دائرہ کار پورے پاکستان تک بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے، تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر پر نادرا سینٹرز کے قیام کو رواں سال یقینی بنایا جائے۔

قائم مقام چئیرمین نادرا نے مزید کہا کہ روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ جاری کررہے ہیں، احساس پروگرام اور کرونا ویکسینیشن میں معاونت کررہے ہیں، ملک کی ستر فیصد آبادی کو رجسٹرڈ کرچکے ہیں، باقی کے لئے اقدامات جاری ہیں، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت نادرا کے اعلی حکام نے شرکت کی۔